موبائل شاپ سے 12 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار

May 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیسنے مال پلازہ کینٹ میں موبائل شاپ سے 12 لاکھ روپے مالیت کے 14 موبائل فون کی چوری 2 ہفتے کے اندر ٹریس کر کے موبائل برآمد کر لئے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، 13 پریل کو محمد جان کی دکان سے 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور نقدی چوری ہو گئی تھی پولیس ٹیم نے ملزم عامر صفدر ولد صفدر حسین کو گرفتار کر کے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ملزم نے د اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اے سی ریپیرنگ کا کام کرنے دکان پر آیااور چوری کا منصوبہ بنایا اور دکان کی ڈوپلیکیٹ چابی بنوا کر واردات کی ۔