صنعت کار شیخ عبدالحمید،شیخ عبدالوحید اور شہ زور حمید کی عبوری ضمانت منظور

May 01, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے صنعت کار و سرمایہ دار شیخ عبدالحمید،شیخ عبدالوحید اور شہ زور حمید کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 8 مئی تک منظور کرلی ہے ۔یادرہے کہ محض گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر حقیقی ماموں صنعت کار شیخ حمید کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والا اس کا بھانجا شیخ امان اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاتھا۔