علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی سنٹر عین وقت پر تبدیل، طالبات کااحتجاج

May 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی سنٹرعین وقت پر تبدیل کردیا گیا جس پر طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا گیاہے کہ بی اے جنرل کے امتحانات گزشتہ روزشروع ہونا تھے ، طالبات کاایک سنٹر گورنمنٹ ملت گریجویٹ گریجویٹ کالج ممتاز آباد مقرر کیا گیا جب طالبات 2بجے دوپہر وہاں پہنچیں تو وہاں پر نوٹس کے ذریعے سنٹر گورنمنٹ زینب گرلز گریجویٹ کالج چوک شہیداں منتقلی کا نوٹس آویزاں تھا عین وقت پرسنٹر تبدیل ہونے پر طلبات اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔