خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی کا ملتان کا دورہ ،خواتین کے 16 کیسز کی سماعت

May 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر )خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ریجنل دفتر میں خواتین کے وراثتی اور جائیداد سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔ خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے ،خواتین کو فوری اور فری انصاف کی فراہمی کے لئے 60 دنوں کے اندر کیسز کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔خواتین کی جائیداد کے کیسز کی سماعت کے دوران وہاڑی کی سفینہ یاسمین نے ایک کنال پلاٹ پر قبضہ وا گزار کرانے پر خاتون محتسب نبیلہ حاکم علی کا خصوصی شکریہ ادا کی ، خاتون محتسب نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی اضلاع سے متعلقہ 16 خواتین کے کیسز کی سماعت کی اور ان کی داد رسی کے لئے احکامات جاری کئے۔