اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں نے پوری دنیا کو بیدار کردیا، منعم ظفر خان

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عبوری امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے،اسرائیلی جارحیت کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کی تحریک دیگر جامعات میں بھی پھیل رہی ہے،پرعزم طلباء کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ختم کی جائے،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں اہل غزہ کی نسل کشی بند کرائے ،جنگ بندی یقینی بنائی جائے،عالم اسلام کے حکمران امریکا کے خوف سے نکلیں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں عملی اقدامات کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء او ر اہل غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں منعقد ”یکجہتی غزہ ریلی“سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی نے بھی خطاب کیا۔