گھروں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کی خاتون اور مرد گرفتار

May 01, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بہادر آباد پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کی خاتون سمیت دو کارندوں کو گرفتار کرلیا،پو لیس کے مطابق گرفتار ملزم اور ملزمہ نہایت معصومیت سے گھروں،بنگلوں میں ملازمت حاصل کرتے اور کچھ دن کام کرنے کے بعد موقع دیکھ کر قیمتی زیور، نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان میں علی نواز ولد نواز علی اور ملوکہ عرف صائمہ زوجہ ورد علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 3 موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے۔