ملک کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، امین گنڈا پور

May 01, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جج کی بازیابی کیلئے کوئی تاوان نہیں دیا، فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جج کو بازیاب کرا لیا، ہمیں اپنی فورسز کو سپورٹ کرنا چاہئے، میرے صوبے سے وفاق تمباکو سے 300 ارب کما رہی ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں سارا پیسہ وفاق لے جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اس بار ان کو یہ پیسہ نہیں ملے گا صرف جی ایس ٹی ملے گا، ہم کوئی بھکاری نہیں کہ ان سے بھیک مانگیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو چور نہ کہو۔