اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی، ملک احمد

May 01, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو فوج پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں اگر یہی کرنا تھا تو فوج پر حملہ کرنے کی ضرورت کیا تھی، پورے ملک میں انارکی و افراتفری پھیلانے کی ضرورت کیا تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیانیہ بنا کر قوم کا وقت ہی ضائع کیا، میری رائے ہے جو بھی شخص ارادی طور پر ملٹری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اس کے خلاف کیسز دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔