بلاول کا روٹی‘ کپڑا‘ مکان کے وژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن پر روٹی، کپڑا اور مکان کے وژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اس کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور وقار سے منسلک ہے۔پی پی پی چیئرمین نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے مختصر ادوارِ حکومت کے باوجود بھی پسماندہ طبقات کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے انتھک کاوشیں کیں اوربے شمار نوکریاں دیں۔