ناظم آباد، شہری کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپوٹر) ناظم آباد میں شہری نے فائرنگ کرکے 2مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 3 میں واقع حسینی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری ا سکول کے نزدیک دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان عوام سے لوٹ مار کر رہے تھے، موقع پر موجود ایک شخص نے اپنے اسلحہ سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔جہاں پر تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہد اور زخمی کی شناخت سعود احمد کے ناموں سے ہوئی۔تاہم زخمی ڈاکو سعود احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا دوران علاج انتقال ہو گیا ہلاک ملزم کا نام شاہد ولد عظیم تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔