اسٹاک مارکیٹ، شرح سود سرمایہ کار مایوس، 592 پوائنٹس کی کمی

May 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،شرح سود میں کمی کی توقعات پوری نہ ہونے پر سرمایہ کاروں میں مایوسی، تمام اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 592پوائنٹس کی کمی،63.54 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 124ارب 70کروڑ 59 لاکھ روپے کی نمایاں کمی ،کاروباری حجم بھی 8.60 فیصد کم رہا۔