پی سی بی پروفیشنل کے ساتھ ایف آئی اے کا رویہ افسوسناک ہے، نجم سیٹھی

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر میں ایف آئی اے کے چھاپے اور ہیڈآف ٹکٹنگ ماہ وش عمر سے پوچھ گچھ پر پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ردعمل میں کہا ہے کہ عام طور پر پی سی بی معاملات پر بات نہیں کرتا، اس بارجو ہوا اس پر بات کرنا ضروری ہے، پی سی بی پروفیشنل کے ساتھ ایف آئی اے کا رویہ افسوس ناک ہے۔منگل کو سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے پی سی بی پر چھاپہ مارا، اسٹاف سے بدتمیزی کی۔ ایف آئی اے حکام پی سی بی ٹکٹنگ کو ساتھ لے گئے، ماہ وش نے پہلے پی ایس ایل اور پھر ٹکٹنگ ہیڈ کے طور پر پاکستان کرکٹ کیلئے اہم کام کیا ہے۔