پاک ماریشس تعلقات مستحکم، اردو کی ترویج پر کام کررہے ہیں ، ہائی کمشنر

May 01, 2024

ااسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان اور ماریشس کےدرمیان اسلام آباد کے خوبصورت اور خوشگوار مناظر کی طرح ہمیشہ قائم رہنے والے تعلقات ہیں ہم ان تعلقات کو مستحکم اور فروغ دینے کیلئے دیگر زبانوںکی طرح اردو زبان کی ترویج کیلئے بھی کام کر رہے ہیںاور اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر قائم ایک اردو مرکز بھی پوری طرح فعال ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میںماریشس کے ہائی کمشنر راشد علی سوہدر نے اسلام آباد میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جو ان کے اعزاز میںماریشس کی سماجی اور کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی نے منعقد کی تھی جو اس سے قبل فرانس اور اٹلی سمیت مختلف ممالک میںپاکستان کی جانب سے اعزازی قونصلر رہ چکے ہیں ۔تقریب میںآزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، ماریشس میں پاکستان کے سابق سفیر جنرل (ر) محمد صدیق اور دیگر سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان طارق شریف بھٹی نے کہا کہ دونوںملکوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے پاکستان اور ماریشس کے دو شہروں کو جڑواں سٹی کا درجہ دیا جائے۔