اشتہاریوں سمیت 48سماج دشمن پکڑے گئے

May 01, 2024

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو سے زیادہ چرس اور325لٹرشراب برآمد کرلی ۔گوجرخان پولیس نے ایک ملزم سے 300لٹرشراب برآمد کی ۔صدر بیرونی پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے مسروقہ رقم ، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمد کرلیا۔ کیپٹل پولیس نے بھی 13 اشتہاری مجرموں سمیت 40 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکر کے منشیات، 8 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا قیمتی مال برآمد کر لیا ۔