وفاقی پولیس کے 27 افسروں اور جوانوں کو ناقص کارکردگی پر محکمانہ سزائیں

May 01, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس کے 27 افسروں اور جوانوں کو ناقص کارکردگی پر مختلف محکمانہ سزائیں دے دی گئیں ۔ اے ایس آئی عابد حسین ، ہیڈ کانسٹیبل عابد مجید ، کانسٹیبل محمد شعیب اور کانسٹیبل عریب علی کو ڈسمس کردیا گیا ۔سزائیں پانے والوں میں تین انسپکٹر,10 سب انسپکٹر، 7 اے ایس آئی،2 ہیڈکانسٹیبل اور 5کانسٹیبل شامل ہیں ، 6پولیس افسران کی عہد ہ کی تنزلی،13 افسران کی سالانہ نکریمنٹ روک دی گئی۔ 4پو لیس افسران کی سروس ضبط کی گئی۔