فیصل آباد، گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

May 01, 2024

فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاؤن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کمرے میں سورہے تھے جبکہ ان کے والدین دروازے کی باہر سے کنڈی لگاکر گئے ہوئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق والدین واپس پہنچے تو والد بچوں کو بچاتے ہوئے جھلس گیا، آگ سے ایک بچی اور اسکا والد زخمی ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ سے کمرے کی چھت بھی گر گئی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی امبر، 6 سال کی ایمن اور 8 سال کا ارسلان شامل ہیں۔