سانحۂ 9 مئی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے: رمضان چھیپا

May 01, 2024

---فائل فوٹو

9 مئی 2023ء کے واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پرمعروف سماجی اور فلاحی شخصیت محمد رمضان چھیپا نے کہا ہے کہسانحۂ 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں محمد رمضان چھیپا نے کہا کہ 9 مئی 2023ء کو کی گئی شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کا احترام پوری قوم پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی فساد کا سبب ہے۔

محمد یاسر کا کہنا ہے کہ شہداء کا ہم پر قرض ہے تو کیا ان کے بچوں کے ساتھ ہم یہ سلوک کریں گے؟