مری: سرکنے والی چٹان توڑ کر ہٹانے کا کام جاری

May 01, 2024

—فائل فوٹو

مری کے علاقے علیوٹ میں روڈ پر معلق چٹان توڑ کر ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پاک فوج کے انجینئرز، محکمۂ شاہرات اور ریسکیو 1122 کے اہلکار آپریشن میں شریک ہیں، مری کوہالہ روڈ یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق روڈ کی بحالی اور معلق چٹان ہٹانے کا کام آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں سے مری کے علاقے علیوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹان سرکنے کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

چٹان سرکنے سے ملحقہ آبادی میں جانی و مالی نقصان کے باعث پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔