مریم نواز کا خاندان کا سہارا محنت کش خواتین کو خراجِ تحسین

May 01, 2024

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ مزدور پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کر کے خاندان کا سہارا بننے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ محنت کشوں کےحقوق کے شعور کی بیداری پر شہداء شکاگو کی جدوجہد کو سلام ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا کی ہر عمارت، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پروجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے۔