کترینہ کیف کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آ گئی

May 01, 2024

کترینہ کیف—فائل فوٹو

دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رُک سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں اور انٹرنیٹ پر صارفین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ اداکارہ کی فرانسیسی زبان میں روانی سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو کو انٹرنیٹ سے اٹھا کر اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کئی اداکار اور دیگر مشہور شخصیات کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آ چکی ہیں۔