مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

May 01, 2024

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہسندھ حکومت صنعتی اور زرعی مزدور، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش رزقِ حلال کے پیکر ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے، ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے اس ملک کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔