وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

May 01, 2024

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹ گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔