تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ

May 01, 2024

ـــ فائل فوٹو

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہتربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 31 ہزار ایکڑ، منگلا ڈیم میں20 لاکھ 86 ہزار ایکڑ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابقدریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔

دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 93 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 17 ہزار 200 اور اخراج 86 ہزار 500 کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار 200 اور اخراج 38 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 91 ہزار 100 کیوسک ہے۔