پنجاب: 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا روز

May 01, 2024

— فائل فوٹو

پنجاب میں خصوصی پولیو مہم کے سربراہ خضر افضال نے بتایا ہے کہ پہلے 2 روز میں47 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

خضر افضال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں 8 لاکھ 85 ہزار اور راولپنڈی میں 3 لاکھ 54 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں3 لاکھ سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

سربراہ پولیو مہم نے بتایا کہ تمام اضلاع میں مہم میں 67 ہزار پولیو ورکرز حصّہ لے رہے ہیں، لاہور میں 13 ہزار اور راولپنڈی میں 6 ہزار 800 سے زائد ورکرز نے حصّہ لیا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہم کے دوران91 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔