سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

May 01, 2024

سعدیہ سہیل رانا—فائل فوٹو

استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

سعدیہ سہیل رانا کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استحکامِ پاکستان پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہی ہوں۔

سعدیہ سہیل رانا نے گزشتہ سال 9 مئی کے 3 دن بعد 12 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔