افغان شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، پاکستان

May 01, 2024

پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا، پاکستان کے عوام اور حکومت افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔