مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

May 02, 2024

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو وزیرِ اعظم ہاؤس جانے سے روک دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ سے مغویوں کی واپسی میں 6ماہ سے ناکام ہے، غزہ جنگ روکیں اور یرغمال اسرائیلی واپس لائیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری غزہ جنگ کے مقاصد پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی عدالت کا فیصلہ ہمارے جنگ کے مقاصد کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی عدالت وارنٹ جاری کرتی ہے تو یہ ایک تاریخی اسکینڈل ہو گا۔