2050 کلو چھالیہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

May 02, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے دو ٹن سے زائد چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر بس اور منی ٹرک سے 2050 کلو چھالیہ برآمد کرلی،سمگلنگ میں ملوث شاکر رحمنٰ اور امجد حسین کو گرفتار کیا گیا۔