نیو کراچی کا رہائشی نوجوان بلوچستان کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

May 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ساحل سمندر سومیانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر نیو کراچی کا رہائشی 30 سالہ محمد زوہیب ولد اسلم عبدالسلام جاں بحق ہوگیا، لاش جناح اسپتال لائی گئی،متوفی کے بھائی فرحان نے رابط کرنے پر بتایا کہ محمد زوہیب نجی بینک کا ملازم آفس کے دوستوں کے ہمراہ بلوچستان کے ساحل پر پکنک منانے گیا تھا ،متوفی غیر شادی شدہ اور نیو کراچی سکیٹر الیون ای مسلم آباد کا رہائشی تھا، لاش گھر پہنچے پر والدین ودیگر اہلخانہ شدت غم سے نڈھال تھے۔