بسوں کی نئی کھیپ پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرینگے، شرجیل میمن

May 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین سے درآمد شدہ بسوں کی ایک نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جای اپنے ایک بیان میں عوام کو خوش خبری سنائی کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی ہے اور انشاء اللہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر ہے۔