عظیم طارق کی برسی منائی گئی

May 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کی 31 ویں برسی کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں اور ڈسٹرکٹ سمیت اندرون سندھ حیدرآباد، میر پور خاص ،سکھر، نوابشاہ، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، عمر کوٹ، دادو، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، شکار پور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز سمیت دیگر ڈسٹرکٹ میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، اِس موقع پر اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج، جوائنٹ انچارجز اور اراکینِ نے مختلف زونز میں منعقد اجتماعات میں شرکت کی، مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد کیا گیا جہاں بانی چیئرمین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔