پیپلزپارٹی مزدوروں کے حقوق کی مضبوط آواز ہے، کرن بلوچ

May 02, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے یوم مزدور کے عالمی کے موقع پر اپنے پیغام میں شکاگو کے مزدروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آوازرہی ہے اور ہماری جماعت نے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے متعدد قانون سازی، پالیسیزکا اجراء اور عملی اقدامات کیے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹونے فروری 1972میں پاکستان کی پہلی جامع لیبرپالیسی متعارف کروائی اور 1973کے آئین میں مزدوروں کی بھرپور وکالت کی ،انہوں نے کہا کہ مزدورکسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اورہمیشہ سے اسکا اہم کرداررہا ہے لیکن نہایت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں72فی صدمحنت کش آج بھی قانونی تحفظ سے محروم ہیں اور لیبرقوانین پر عمل درآمد نہ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے،پاکستان میں آج بھی زراعت ،گھریلو ملازمین ،تعمیراتی مزدور اور دیہاڑی دارمزدوروں کو کسی قسم کا کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی کم ازکم اجرت مقررکی جائے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ،موجودہ لیبرقوانین کو بہتراور آسان بنانے کے لیے ان میں ترامیم کی جائیں اور نئے لیبرقوانین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔