ڈیلی ویجزز ملازمین کو مستقل کیا جائے:منیر ہانس

May 02, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) مزدور رہنما ملک منیر ہانس غازی یونین (سی بی اے)واسا نے بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور پر دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،واسا ملازمین سمیت پنجاب بھر میں تمام محکموں میں ڈیلی ویجزز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور اس مہنگائی میں محنت کشوں اورڈیلی ویجزز ملازمین کی اجرت کم ازکم تنخواہ 50ہزارکیا جائے ۔