کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

May 02, 2024


کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر کولمبیا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔

کولمبیا کے صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔