دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

May 02, 2024

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، عثمان خان کو بھی مزید موقع دیا جائے گا۔

محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے لیے حتمی ٹیم بھیجنے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آئر لینڈ کے تین اور انگلینڈ کے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس دیکھ کر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گا۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے میچ 10، 12 اور 14 مئی کو ہوں گے۔

پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔