وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

May 02, 2024

وفاقی وزیر داخلہمحسن نقوی نے کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے 10 ہزار قلیوں اور مزدوروں میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو راشن بانٹ کر اپنا فرض نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مزدوروں کے لیے بھی جلد امدادی پیکیج کا اعلان کریں گے۔