کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

May 02, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے موسم گرم اور خشک ہے۔