سکھر، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات، ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد

May 02, 2024

اسکرین گریب

سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میںچیکنگ کے دوران ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد ہونے پر پرچہ لے لیا گیا۔

سکھر بورڈ کے زیرِ انتظام امتحانات میں سکھر ضلع میں 54، خیرپور میں 105 اور گھوٹکی ضلع میں 41 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ رفیق پلھ نے ایم کے ہائی اسکول کا دورہ کیا۔

رفیق پلھ کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے 1 لاکھ 5 ہزار 77 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی 30 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔