نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا رابطہ

May 02, 2024

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو

جماعت اسلامی کےنائب امیرلیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے۔

لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور حسین اخونزادہ نے رابطہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور لیاقت بلوچ کے درمیان سیاسی صورتِ حال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا وفد منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کے لیے آئے گا۔