نصیرات پناہ گزین کیمپ اور جنوبی غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے

May 02, 2024

فائل فوٹو

نصیرات پناہ گزین کیمپ اور جنوبی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری سے 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور بیت الحم میں اسرائیلی فوج نے چھاپے بھی مارے، اس دوران ایک خاتون سمیت 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب 57 امریکی ڈیموکریٹس ارکان نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

ڈیموکریٹس اراکین نے رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔