شہباز شریف کو ان لوگوں سے خطرہ ہے جو انہیں لے کر آئے: فواد چوہدری

May 02, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ـــ فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اب خطرہ اپنےگھر سے نہیں بلکہ باہر والوں سے اور ان لوگوں سے ہے جو اُنہیں لے کر آئے ہیں۔

فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہیہاں اب کوئی کسی سے کوئی ڈیل نہیں کرسکتا اور بانیٔ پی ٹی آئی بھی ڈیل نہیں کریں گےکیونکہ اگر اُنہوں نے ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے،رابطےہرجماعت سے ہونے چاہئیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین موجود ہے، کسی نئےچارٹرڈ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چیلنج آچکا ہے، وہ ہم سب نے دیکھا ہے۔

اُنہوں نے پڑوسی ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نفرت کی سیاست ہو رہی ہے۔