پتوکی: پولیس نے بچے پر تشدد کرنیوالے ٹیچر کو رہا کر دیا

May 02, 2024

ـــ فائل فوٹو

پتوکی کے سرکاری اسکول میں بچے پر تشدد کے کیس میں پولیس نے ٹیچر کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق، تشدد کا یہ معاملہ ڈیڑھ سال پرانا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹیچر کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد نے ٹیچر کو کہا تھا کہ اسے تھوڑا ڈرائیں لیکن اس نے تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا۔

پولیس نے ٹیچر کو رہا کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بچے پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو چُکی ہے۔