سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

May 02, 2024

فائل فوٹو

شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود کو زنجیروں کے ذریعے کھمبے سے باندھ کراحتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں کو 2005ء اور 2006ء میں قتل کیا گیا، جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

والدہ نے کہا کہ آج بے بس ہو کر سپریم کورٹ کے باہر خود کو زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔

مقتولین کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا۔