بارش کے باعث دبئی ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

May 02, 2024

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ـــ فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی ائیر پورٹ پر بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو کم کر دیا گیا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ کے حکّام نے بتایا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکّام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، دبئی ایئرپورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

اس لیے ایئرپورٹ حکّام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون اور تھری پر پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔