رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

May 02, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اور سرکاری امور ہوں گے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق رانا ثنا اللہ کا بطور مشیر درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔