ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی فون سم بند ہوگی یا نہیں؟

May 02, 2024

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی فون سم بند کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہونے لگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا خط ای میل کے ذریعے پیر کی شام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موصول ہوا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے، آج شام تک ایف بی آر کے خط پر ردعمل دیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایف بی آر کے حالیہ فیصلے پر غور کیا جارہا ہے، اس معاملے پر موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔