اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کر کام دیا جاتا ہے: اسماء عباس

May 02, 2024

اداکارہ اسماء عباس ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس کا کہنا ہے کہ اب اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے۔

اسماء عباس نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا کے شوبز کیریئر پر اثرات کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نےکہا کہ پروڈیوسرز ڈراموں میں سینئر اداکاراؤں کو بھی سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر کاسٹ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں خود بطور سینئر اداکارہ ان سب چیزوں کا سامنا کر چُکی ہوں۔

اسماء عباس نے یہ بھی بتایا کہ میرا ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر میں اپنی روزمرہ کی زندگی یا فیملی کے ساتھ گزرے یادگار لمحات شیئر کرتی ہوں تو مجھے صارفین کی جانب سے ہمیشہ اچھا ردِعمل ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھے لوگ عام طور پر مثبت ردِعمل ہی دیتے ہیں لیکن کئی بار ٹرولنگ بھی ہوتی ہے جسے میں نظر انداز کرتی ہوں۔