احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی

May 02, 2024

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور شوال ذوالفقار کیمیڈیکلرپورٹ موصول ہو گئیں۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ میڈیکل کمیٹی سے تمام رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، رپورٹس کا جائزہ لے کر جلد تفصیلات سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر رانا دلاویز اور پروفیسر ڈاکٹر ممریز کا دس دن میں رپورٹس مرتب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔