سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی

May 02, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری سید آصف حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انک کی جگہ پر عمر حمید کو دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عمر حمید نے طبیعت خرابی پر 5 جنوری کو استعفیٰ دیا تھا، انہیں سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔