کراچی: آج درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، کل سے کمی آنے کا امکان

May 02, 2024

علامتی تصویر۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن میں ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد کے قریب رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے اور موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں چلتی رہیں گی۔